واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع بیان سامنے آیا ہے جس نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور تشویشناک حالت میں ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی آزاد ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے حوالے سے صورتحال آئندہ ایک ہفتے میں واضح ہو جائے گی اور تب تک امریکا کو مزید معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پتا چل جائے گا کہ ایرانی قیادت تعاون کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے اور امریکا ایک نئے گروپ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ریفائنری پر حملے کا بھی ذکر کیا اور عندیہ دیا کہ اس کا جواب جلد دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ سے خبر غم،جا نئے کتنے اہلکار شہید ہو گئے















