اہم خبریں

ایران کی بحریہ کے سینئر کمانڈر علی رضا تنگسیری کو شہید کر دیا گیا

تہران ا (اے بی این نیوز       ) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق علی رضا تنگسیری شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک حملے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک تھی اور بالآخر وہ شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ واقعہ ایران کے شہر بندر عباس کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے پہلے ہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ سطحی عسکری شخصیات کو ہدف بنایا گیا۔

مزید پڑھیں :ایران کے تبریز پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے خلاف بڑی کارراوئی

متعلقہ خبریں