تہران ا (اے بی این نیوز )ایران کے تبریز پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے ایک یونٹ کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور خوش قسمتی سے کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔ اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کے دعوے کیے گئے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک جدید امریکی طیارہ نشانہ بنا، ۔ان دعوؤں کے مطابق حملوں میں متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے، جبکہ مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی بات بھی کی گئی ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل پر عائد فیول ٹیکس میں 50 فیصد کمی، جانئے کس ملک نے دی















