اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ثنا یوسف کے کیس پر عدالت میں کارروائی جاری رہی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی جانب سے گواہان پر جرح کا عمل جاری رکھا گیا۔ سماعت کے دوران تین اہم گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی، جن میں مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف، والد یوسف حسن اور پھوپھو بی بی لطیفہ شاہ شامل ہیں۔
عدالتی کارروائی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 28 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جو کیس کی پیش رفت میں اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے تاکہ شواہد کا سلسلہ مکمل کیا جا سکے۔سماعت کے اختتام پر عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کر دی، جہاں توقع کی جا رہی ہے کہ مزید اہم انکشافات اور شواہد سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں :گلوکار علی ظفر،میشا شفیع کیس ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا















