اہم خبریں

بریکنگ نیوز،سپین نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی

سپین ( اے بی این نیوز  ) سپین نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ہسپانوی وزیر دفاع کے مطابق ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ایران کے خلاف کسی تنازع میں براہ راست شامل ہونے سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سپین امن اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے اور کسی بھی فوجی کشیدگی کا حصہ بننے سے گریز کرے گا۔ اس فیصلے کو یورپی پالیسی میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں کچھ ممالک خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کے تیل کے کنویں اور خارگ جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ

متعلقہ خبریں