واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ جاری صورتحال پر بڑے دعوے اور وارننگز جاری کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگی آپریشن کو روکنے کے لیے ایران کی قیادت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ جاری تنازع کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور معاہدے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
تاہم امریکی صدر نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے بجلی پیدا کرنے والے تمام مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو بھی مکمل طور پر تباہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔بیان میں امید بھی ظاہر کی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر بحث کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :موسم کا الرٹ جاری،جا نئے آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کی صورتحال















