اہم خبریں

ایوان صدر میں بڑی سیا سی بیٹھک، سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) اسلام آباد میں ایوانِ صدر ایک بار پھر اہم سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے معزز شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس اجلاس کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار وزیر اعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد شہباز شریف کے ہمراہ ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ محسن نقوی بھی ایوانِ صدر پہنچ چکے ہیں، جبکہ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

سیاسی قیادت کی اہم شخصیت بلاول بھٹو زرداری کی آمد بھی اس اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملات نہایت سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور قومی سطح پر مشاورت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں قومی سلامتی، معاشی چیلنجز اور خطے میں بدلتی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں :رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کل سے شروع،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

متعلقہ خبریں