کوئٹہ (اے بی این نیوز)دو مقامات پر دہشتگردی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس کا مؤثر آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل پر دہشتگرد فرار، شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔
حملوں میں 5 شہری معمولی زخمی، سول ہسپتال کوئٹہ میں علاج جاری۔ صوبائی حکومت کے مطابق بلوچستان بھر میں سیکیورٹی الرٹ اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ عوام کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
پولیس ، ایف سی سمیت تمام ادارے شہریوں کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر۔معاون داخلہ بابر یوسفزئی نےغیر مصدقہ خبروں سے گریز کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :ایران کا خوف ، قطر میں امریکی سفارتخانےکی سرگرمیاں محدود















