اہم خبریں

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پروازلندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی

لندن (اے بی این نیوز)پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کامیابی کے ساتھ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ کا ماحول پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجا ہوا تھا اور خوشی و جوش کا اظہار واضح طور پر دیکھا گیا۔لندن میں اس پرواز کا استقبال پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا، جنہوں نے اس موقع پر منعقدہ ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے اس تاریخی لمحے کو بھرپور انداز میں منایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے اس پرواز کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی فضائی سروس پاکستانیوں کے جذبات سے جڑی ہوئی ہے اور اس کی مزید توسیع وقت کی ضرورت ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ کے ترجمان نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے اور یہ 7 دہائیوں پر مشتمل رشتہ ایک مضبوط تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پرانا اور معتبر ساتھی دوبارہ لوٹ آیا ہے، جس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کے سفیر کا لبنان کو چھوڑنے سے انکار،حزب اللہ بھی میدان میں آگئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں