اہم خبریں

ایران کے سفیر کا لبنان کو چھوڑنے سے انکار،حزب اللہ بھی میدان میں آگئی،جا نئے تفصیل

لبنان(اے بی این نیوز) لبنان کی حکومت کی جانب سے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم ایرانی سفیر نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنانی حکام نے ایرانی سفیر کو اتوار تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ناپسندیدہ قرار دیا گیا۔ اس اقدام کو سفارتی سطح پر ایک غیر معمولی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب لبنان میں موجود مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی حکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اس پیش رفت نے خطے میں سیاسی اور سفارتی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی کنگز کی پی ایس ایل الیون میں مسلسل دوسری فتح

متعلقہ خبریں