اہم خبریں

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈےکے خلاف کارروائی

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ایرانی فوج کے مطابق اردن کے قصبے ازرق میں موجود موفق السلطی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی فوج کے زیر استعمال تنصیبات موجود تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اڈہ ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح کیے گئے حملے میں متعدد ڈرونز کے ذریعے لاجسٹکس مراکز، ضروری ساز و سامان کے گوداموں اور رہائشی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج کے مطابق ازرق کا یہ اڈہ ایک اہم آپریشنل مرکز ہے جہاں لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات رہتے ہیں اور اسے خطے میں ایک بڑے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا نیا پیغام آگیا،جا نئے کیا کہا

متعلقہ خبریں