تہران (اے بی این نیوز) ایران نے امریکا کی ممکنہ زمینی فوجی مداخلت کی صورت میں سخت ردعمل اور تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کیا گیا تو امریکی فوجی “شارک مچھلیوں کی خوراک” بن جائیں گے۔ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران کی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی عملی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت اور ناکامی کا باعث بنے گا۔
ترجمان کے مطابق امریکی قیادت ایسے فیصلے کر رہی ہے جنہوں نے اپنی افواج کو پہلے ہی مشکلات اور خطرات میں دھکیل دیا ہے، جبکہ خطے میں موجود امریکی فوجی مسلسل خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج بعض اڈوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں اور شہری و معاشی مراکز میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔
انراحیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے ایسی صورتحال کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت یا قبضے کی کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کریں۔
مزید پڑھیں :نیتن یاہو وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد کہاں جائیں گے، جا نئے ،نئی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی،اہم انکشافات















