اسلام آباد (اے بی این نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے جبکہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں اور سفارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ عالمی و علاقائی چیلنجز کے تناظر میں قریبی رابطہ اور تعاون انتہائی اہم ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کےمتحدہ عرب امارات پر حملے جاری،جا نئے کتنے پاکستانی شہید ہو گئے















