اہم خبریں

یروشلم میں پام سنڈے کے موقع پر تنازع،جا نئے کیا ہوا

یروشلم (  اے بی این نیوز     )یروشلم میں پام سنڈے کے موقع پر صورتحال اس وقت تنازع کا شکار ہو گئی جب عیسائی رہنماؤں کو عبادت کیلئے چرچ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دو عیسائی رہنماؤں کو چرچ میں داخل ہونے سے منع کیا جس کے بعد انہیں واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے مذہبی عقیدت کے ساتھ منا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی اقدامات کے دوران بعض رہنماؤں کو داخلی راستے پر روک دیا گیا، جس پر مذہبی حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

واقعے پر عالمی سطح پر بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ اٹلی کے وزیرِاعظم نے اس اقدام کو مذہبی آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت کی اجازت دینا بنیادی انسانی حق ہے۔ اسی طرح اٹلی کے وزیر خارجہ ے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے اس معاملے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔دوسری جانب مذہبی پیشوا پوپ لیونے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے متاثرہ مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امن کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں :دنیا بھر میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے

متعلقہ خبریں