تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کے علاقے مشرقی آذربائیجان سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب نے انجام دی اور تمام گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر حساس معلومات جمع کرنے اور ملک کے اندر سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ایرانی حکام نے اس کارروائی کو سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری تصدیق سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل جاری کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا،سہیل آفریدی














