اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں پاکستان امن کے فروغ کیلئے مرکزی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ دارالحکومت میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی کشیدگی اور امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اور مصر کے وزیر خارجہ ے شرکت کی، جبکہ اجلاس کی میزبانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، اور تمام ممالک کو مل کر کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
اجلاس کے دوران چاروں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی تعاون کے ذریعے نہ صرف خطے میں استحکام کو فروغ دیں گے بلکہ مؤثر سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی بھی اپنائیں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں، سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات















