اہم خبریں

ایران کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

تہران(  اے بی این نیوز     )ایران کے اسپیکر نے امریکا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بظاہر مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر پس پردہ زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیوں میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جبکہ ایرانی افواج مکمل تیاری کے ساتھ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کا انتظار کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکی افواج خطے میں زمینی کارروائی کی طرف بڑھتی ہیں تو ایران بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران نہ صرف اپنے دفاع کو مضبوط بنا چکا ہے بلکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے میں موجود مخالف قوتوں کو جواب دینے کی پوزیشن میں بھی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ اس صورتحال میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ یمن کے حوثی بھی ممکنہ کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق جنگ ایک نہایت حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت صورتحال مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کی بڑی کارروائی،سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک،F.16بھی مار گرایا،تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں