اہم خبریں

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزیداور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش برسائے گا۔ اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گوجرخان،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین اور لاہور اور میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خوشاب، سرگودھا،جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ،بہاولپور،بورےوالا،ملتان، ڈی آئ خان، نارووال،چنیوٹ،ننکانہ صاحب،پاک پتن، ساہیوال، میں بھی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائ اور جنوبی علاقوں میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات،کالام، منگورہ، بٹگرام،پشاور،مانسہری،ایبٹ کے آباد،ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اورلکی مروت میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، گھانچے،نگر،غزر،خرمنگ،شگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ،کوٹلی، میر پور بھمبر اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، کوہلو، ڈکی اور ہرنای میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔

بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں ۔ پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ۔ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں ۔

سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں ۔

مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں، میزائلوں کا بوچھاڑ، بین گوریان ائیرپورٹ کو نشانہ بنا دیا، حیفہ میں دفاعی نظام کو اڑا دیا،ریڈار تباہ

متعلقہ خبریں