اہم خبریں

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ’’ بوشہرایٹمی پلانٹ ‘‘کےقریب کارروائی،4افرادشہید

تہران ( اے بی این نیوز   ) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران ے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں 10 شہری شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح جنوبی ایران میں واقع بوشہرایٹمی پلانٹ کے قریب بھی بمباری کی اطلاعات دی گئی ہیں، جہاں مزید 4 افراد کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے، جس سے واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے شہری علاقوں کے قریب کیے گئے، جس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ایران، تہران، بوشہر، امریکہ، اسرائیل، فضائی حملے، شہری ہلاکتیں، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، ایٹمی تنصیبات، عالمی سیاست

مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں، میزائلوں کا بوچھاڑ، بین گوریان ائیرپورٹ کو نشانہ بنا دیا، حیفہ میں دفاعی نظام کو اڑا دیا،ریڈار تباہ

متعلقہ خبریں