تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کی جانب سے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جن میں اسرائیل کے متعدد علاقوں پر میزائل حملوں کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تل ا بیب میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی حکام کی جانب سے ریسکیو اور سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں جبکہ نقصان اور جانی نقصان کی مکمل تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔
دوسری جانب ایران کی طرف سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے خطے میں موجود امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایک دعوے کے مطابق کویت کے قریب امریکی بحری جہازوں پر کارروائی میں چھ جہاز تباہ ہونے اور متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں فی الحال مختلف رپورٹس اور دعوے ابتدائی نوعیت کے ہیں، جن کی آزاد اور مستند ذرائع سے تصدیق جاری ہے۔
مزید پڑھیں :بڑی خبر،اسرائیلی آرمی چیف نے ہتھیار ڈال دیئے،فوجیوں کی کمی کا واویلا،سرخ جھنڈے اٹھاکروارننگ دیدی















