اہم خبریں

بڑی خبر،اسرائیلی آرمی چیف نے ہتھیار ڈال دیئے،فوجیوں کی کمی کا واویلا،سرخ جھنڈے اٹھاکروارننگ دیدی

تل ابیب ( اے بی این نیوز   ) تل ابیب میں فوجی سطح پر بڑھتی ہوئی مشکلات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حکومت کو بریفنگ دیتے ہوئے اہلکاروں کی شدید کمی سے آگاہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف محاذوں پر جاری دباؤ کے تناظر میں دی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ حکومت کوآگاہ کردیافوجیوں کی کمی کی وجہ سےفوج خودہی گرجائےگی،سرخ جھنڈے اٹھاکروارننگ دےرہاہوں،اسرائیلی آرمی چیف کی کابینہ کوبریفنگ۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف Eyal Zamir نے مؤقف اختیار کیا کہ فوج کو افرادی قوت کے بحران کا سامنا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو فوجی نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ریزرو اہلکاروں پر انحصار بڑھ رہا ہے، لیکن میدانِ جنگ میں ان کی مکمل فعالیت اور تسلسل کے ساتھ شمولیت ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

بریفنگ کے دوران مبینہ طور پر اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ اگر اہلکاروں کی کمی کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو فوجی ڈھانچے میں کمزوری پیدا ہو سکتی ہے۔ آرمی چیف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اسے ایک واضح خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب ، فوجی تنصیب پر حملہ، متعدد امریکی اہلکار زخمی، امریکی ری فیولنگ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا

متعلقہ خبریں