تہران(اے بی این نیوز) ایران کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں سے حملے کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کویت میں امریکا کے 6 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور کئی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی میں ساحلی علاقوں اور ہوٹلوں پر حملے کر کے امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ان دعوؤں پر امریکا، اسرائیل یا متعلقہ حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی رپورٹس معلوماتی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں :لیڈی ولنگٹن ہسپتال اسکینڈل، آپریشن تھیٹر ویڈیو کیس پر بڑا ایکشن،ایم ایس اور ایچ او ڈی معطل















