اہم خبریں

لیڈی ولنگٹن ہسپتال اسکینڈل، آپریشن تھیٹر ویڈیو کیس پر بڑا ایکشن،ایم ایس اور ایچ او ڈی معطل

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں گائنی آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر بڑا انتظامی ایکشن سامنے آیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید کارروائی کے تحت ایک ویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو کیس میں ملوث 2 نرسز اور ایک دیگر کارکن کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو بھی معطل کر کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی پرائیویسی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمان کیخلاف بڑی کارروائی، بندرگاہ بند، آپریشنل سرگرمیاں معطل

متعلقہ خبریں