اہم خبریں

لائٹ ڈیزل آئل ، مٹی کا تیل مہنگا، جا نئے فی لٹر نئی قیمت

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے تحت لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 22 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے ایک ہفتے کیلئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار، لاکھوں بچے سکولوں سے باہر

متعلقہ خبریں