اہم خبریں

اپ ڈیٹ ،سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، جا نئے فی تولہ کتنے کا ہو گیا

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 493 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، جہاں فی تولہ چاندی 7 ہزار 454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 390 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی سطح پر بھی فی اونس چاندی کی قیمت 69.70 ڈالر پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں :ایران کی بڑی کارروائی، امریکہ کو بھاری جانی ومالی نقصان

متعلقہ خبریں