اہم خبریں

کفایت شعاری پروگرام :میٹرو بس سروس رات 9بجے معطل

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل ٹائم محدود کر دیا گیا ہے ۔

راولپنڈی میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کر دی جائے گی، میٹرو بس سروس کے تمام سٹیشنز 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند کر دیئے جائیں گے ۔

آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب چلے گی۔ دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے اس بحران سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

مزید پڑھیں۔سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

متعلقہ خبریں