اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع ایک منی ایکسچینج میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی دفتر کے آفس بوائے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم سکیورٹی گارڈ محمد عمر نے فائرنگ کر کے دانش صغیر نامی نوجوان کو نشانہ بنایا، جو اسی دفتر میں آفس بوائے کے طور پر کام کرتا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دانش صغیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کیلئے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :پٹرول پر 95 روپے، ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش،وزیر اعظم نے مسترد کر دی















