اہم خبریں

پٹرول پر 95 روپے، ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش،وزیر اعظم نے مسترد کر دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ابتدائی تجاویز میں پٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، لیکن حکومت نے یہ اضافہ مسترد کر دیا تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ نہ ہو۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت 544 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 790 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی، تاہم حکومت نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس فیصلے کے نتیجے میں 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ خود برداشت کرے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے جبکہ معیشت کو بھی مستحکم رکھا جائے۔

مزید پڑھیں :آبنائےہرمزکی بندش ، ایشیائی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی شدیدقلت

متعلقہ خبریں