اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، معاشی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات پر حکومتی پالیسی اور ممکنہ سبسڈی کے حوالے سے بھی مؤقف واضح کریں گے، جبکہ اس حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالنے کا امکان ہے۔
خطاب میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا تفصیلی ذکر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کفایت شعاری پالیسی کے تحت حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ سرکاری سطح پر مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کے منصوبوں پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
خطاب کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا، جس سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں عوام کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بہتری کے حکومتی وژن پر بھی تفصیلی بات کریں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کو دہرانے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے تین بحری جہازوں کو آبنا ئے ہر مز سے واپس بھیج دیا،صورتحال کشیدہ















