تہران(اے بی این نیوز) ایران کی فوج پاسداران انقلاب کے ترجمان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں انار کا جوس پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں میزائل فائر ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بعض حلقے امریکا پر طنز اور طاقت کے اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس میں مبینہ طور پر خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیغام دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ترجمان کا انداز پُرسکون دکھائی دیتا ہے جبکہ عقب میں میزائل کی لانچنگ کا منظر موجود ہے، جسے علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکا اور اسرائیل نے ایران میں شہری آبادیوں کو نشانے پر لے لیا
پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نےامریکہ کو ٹرول کرتے ہوئے انار کے جوس کیساتھ ویڈیو جاری کر دی، عقب میں میزائل ہدف کے لئے فائر ہوتا بھی نظر آ رہا ہے pic.twitter.com/IGJIFROGkH
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) March 27, 2026















