لندن(اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ 111 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 96.88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 96.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سپلائی خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ترقی پذیر ممالک پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ درآمدی بل میں اضافہ بھی معیشت کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ ،اسرائیل کی اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 26 شہری جاں بحق















