اصفہان(اے بی این نیوز) اصفہان میں رہائشی علاقوں پر مبینہ بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق ہو گئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں مجموعی طور پر 26 افراد جان سے گئے جن میں 7 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بمباری امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کسی آزاد ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے حملے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا ڈالا















