پشاور(اے بی این نیوز) مول نے خیبرپختونخوا کے ٹل بلاک میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔کمپنی حکام کے مطابق اس نئی دریافت سے یومیہ تقریباً 26.5 ملین مکعب فٹ گیس (MMSCFD) حاصل ہونے کی توقع ہے، جو مقامی سطح پر توانائی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے اور اس سے پاکستان کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس دریافت کو ملکی توانائی بحران پر قابو پانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی سطح پر گیس کی پیداوار میں اضافہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا، جس سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ توانائی کے شعبے میں استحکام بھی آئے گا۔
اس دریافت سے توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں مزید تلاش کے منصوبوں کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی۔یاد رہے کہ ٹل بلاک پاکستان کے اہم تیل و گیس کے علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ماضی میں بھی کئی کامیاب دریافتیں ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا ڈالا















