اہم خبریں

ایران نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا ڈالا

ریاض(اے بی این نیوز) ریاض کی جانب 6 میزائل داغے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض کو نشانہ بنانے کیلئے مجموعی طور پر چھ میزائل فائر کیے گئے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے دو میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق باقی چار میزائل غیر آباد علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا بڑی تباہی رپورٹ نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں کہ میزائل کہاں سے فائر کیے گئے اور ان کا ہدف کیا تھا۔

مزید پڑھیں :امریکی اڈوں کے قریب سے شہری فوری نکل جائیں،ایران نے وارننگ جاری کر دی

متعلقہ خبریں