اہم خبریں

امریکی اڈوں کے قریب سے شہری فوری نکل جائیں،ایران نے وارننگ جاری کر دی

تہران(اے بی این نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے دوران اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو امریکی فوجی اڈوں کے قریب سے فوری طور پر دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔پاسداران انقلاب یعنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں بھی امریکی فوجی موجود ہوں گے، انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اس لیے عام شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر ان علاقوں سے دور رہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ صورتحال کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔پاسداران انقلاب نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی بڑا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق اگر حالات مزید کشیدہ ہوئے تو آبنائے ہرمزکو بند کر دیا جائے گا، اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے، اور اس کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے، جبکہ اس صورتحال پر عالمی طاقتوں کی گہری نظر ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرول سستا ملے گا،حکومت کی نئی سکیم، جا نئے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں