اہم خبریں

خیرپور میں قدرتی گیس کا اہم ذخیرہ دریافت

کراچی(اے بی این نیوز)اوجی ڈی سی ایل نے خیرپور سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کردیا۔

تیل و گیس کے حالیہ بحران میں او جی ڈی سی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے،اس حوالے سے ترجمان او جی ڈی سی ایل کاکہناہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت ہوئی ہے۔
کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنوئیں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی،نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں۔رجب بٹ اور ذوالقرنین سکندر کی لڑائی شدت اختیار کر گئی،الزامات کی بوچھاڑ

متعلقہ خبریں