ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اُن معاملات سے دور رہیں جن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے خاص طور پر خاندانی معاملات سے اور آج روز گار کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی مل رہی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی مسئلے کو لے کر پریشان ہیں وہ انشاءاللہ آج کافی بہتری محسوس کر سکیں گے اور جن لوگوں نے اجولاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے وہ اب کر سکیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو بھی پریشانی محسوس ہو رہی ہے اس کو ذہن میں سوار نہ کریں بلکہ صدقہ دے دیں اور خاندانی معاملات سے دور رہیںاپنوں کی طرف سے بھی مالفت ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی ایسے معاملے میں ہر گز نہ آئیں جو قانونی اور ناجائز ہو۔ بس سیدھا سیدھا چلنے کی کوشش کریں ورنہ الٹی بَلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔آج کا دن قدرے نازک ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنوں میں بھی اختلافات دینے والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ اپنے معاملات زیادہ اوپن نہ کریں اور نا ہی کسی کے ساتھ دِل کی بات کریں ورنہ مشکل ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی ذرا سی محنت اور کوشش آپ کو وہ کچھ دے سکتی ہے جس کے بارے میں سوچ بھی نہ تھی اور آج آنے والے دِنوں کے حوالے سے بھی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور اس کا خیال بھی رکھیں، ہر دوسرے دن بدنظری کا شکار بھی ہو جاتے ہیں آج آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کا امکان انشاءاللہ ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس کوشش میں کافی دِنوں سے لگے ہوئے تھے اُس میں کامیابی ملنے کی اُمید ہے اور جو معاملات خرابی ظاہر کر رہے ہیں وہ اب ٹھیک ہونے کی طرف جا رہے ہیں بحکم اللہ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
براب برسوں کے بعد زندگی نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے آپ کے حق میں شاندار۔ آپ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں انشاءاللہ آنے والے دِن بڑے مہربان ثابت ہونے والے ہیں۔
ج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ پر کچھ ہوا ہے ایسا کچھ نہیں، صرف عارضی قدرتی رکاوٹ ہے جو ایک دو یوم میں ٹھیک ہو جائے گی اور آپ کے معاملات چل پڑیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
برسوں کے بعد تبدیلی والا معاملہ پھر ہونے والا ہے آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں انشاءاللہ اس میں بہتری ہی آئے گی اور گھریلو ماحول خاص طور پر بہتر ہو سکے گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جولوگ لوگ کافی دِنوں سے اپنے روزگار کو تبدیل کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں وہ اب ایسا نہ کریں میرے اللہ نے چاہا تو اسی جگہ پر فائدہ ملنے کے بڑے امکانات ہیں۔















