اہم خبریں

ایران معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات ،تجویز خطرناک ہے،امریکی صدر

واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران کے معاملے پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی جائے، لیکن صدر ٹرمپ نے اس تجویز کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پالیسی اختلافات واضح ہو گئے ہیں، جو ایران کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی اور بین الاقوامی تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس پیش رفت نے عالمی سطح پر ایران کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی تعلقات پر بھی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ،ایران مذاکرات،ٹرمپ نے بڑا انکشاف کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں