واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکی بحری بیڑے کے اہم جنگی جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نیوی اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی نیوی کے مطابق یہ واقعہ جہاز کے معمول کے آپریشن کے دوران ہوا اور کسی حملے یا لڑائی سے اس کا تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ اندرونی نوعیت کا حادثہ تھا۔
زخمی اہلکار کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امریکی نیوی نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جہاز پر موجود دیگر عملہ محفوظ ہے اور آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :ابوظہبی میں علاقے سویحان میں پاکستانی شہری سمیت دو افراد جاں بحق















