اہم خبریں

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا آغاز ، مریم نواز سٹیڈیم پہنچ گئیں

لاہور (اے بی این نیوز    ) قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہوا۔ افتتاحی میچ میں لاہور قلندر اور حیدرآباد کنگز کے کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر سٹیڈیم کا دورہ کیا اور گراؤنڈ میں موجود ہو کر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، محسن نقوی بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا اور میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس شاندار آغاز کے ساتھ ہی پی ایس ایل 11 کے میچز کی سنسنی اور دلچسپی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جو شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز کرکٹ کا موسم لائے گا۔

مزید پڑھیں :عا لیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ خبریں