لاہور (اے بی این نیوز )لاہور پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری قرار دی گئی عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ تھانہ شادمان میں درج مقدمہ نمبر 786/23 میں نامزد تھیں، جس کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی۔
انویسٹی گیشن پولیس نے سابق رکن اسمبلی کی گرفتاری اور جیل منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کی درخواست ضمانت خارج















