اہم خبریں

ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری ،جا نئے وجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق سندھ سمیت مختلف علاقوں میں 29 مارچ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ پارک کیے گئے طیاروں کو محفوظ بنایا جائے اور کیڑے مکوڑوں اور پرندوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ فلائٹ آپریشن متاثر نہ ہو۔

اتھارٹی نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو ہر صورت محفوظ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔خصوصی طور پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہلکے طیاروں کو محفوظ مقامات پر باندھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ایئر سائیڈ انسپکٹرز اور برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے جبکہ فیومیگیشن سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی مکمل کیے جائیں۔اتھارٹی نے نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے، رن وے کی حالت چیک کرنے اور بارش و آندھی کے دوران الیکٹریکل کیبلز اور لائٹس کا خصوصی معائنہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،بڑا دھچکا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں