اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے 70 سے زائداہداف کو نشانہ بنا یا،پورے اسرائیل گونج اٹھا

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران نے اسرائیل پر حملوں کی 81ویں لہر شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس کارروائی کے دوران اسرائیل میں 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حیفا، دیمونا اور تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں اہم تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان حملوں میں عماد، قیام سمیت مختلف میزائل استعمال کیے گئے، تاہم نقصانات کی تفصیلات مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف 18 مار گرایا

متعلقہ خبریں