اہم خبریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری ہو نے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً آندھی اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌ :چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے جنگی جہاز داچنگ کی پاکستان آمد

متعلقہ خبریں