ریاض ( اے بی این نیوز )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مشرقی خطے میں ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریاض اور مشرقی علاقے میں دو ڈرونز کو مار گرایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مملکت کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات سستی ہو نے جا رہی ہیں















