اہم خبریں

حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔وزارت کے مطابق حج پروازوں کی تفصیلات اور مکمل معلومات سرکاری ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ عازمین کو بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا جبکہ ملک بھر سے پروازوں کا سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت معلومات اور اپڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا شہر پر سیاہ بادلوں اور تیز ہواؤں کا راج

متعلقہ خبریں