اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے جس کیلئے حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔
مزید پڑھیں۔آپ اپنے موبائل پر فائیو جی سروسز کیسے فعال کر سکتے ہیں؟















