اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کا انڈسٹریل صارفین کی سہولت بجلی کے مؤثر استعمال کے لیے اہم قدم
پاور ڈویژن کاصنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور
صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (ToU) کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا
فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے،صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پیک ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔پاور ڈویژن کا مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ ۔صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو ہوگی۔
پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل مدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے ،نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا،ترجمان پاور ڈویژن
مزید پڑھیں۔توانائی بحران کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافہ کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر تعلیم پنجاب















