اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد کو ابھی بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ استخارے سے مدد لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ان دِنوں گھریلو ماحول بھی آپ کی سخت توجہ مانگ رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں وہ اب اس مشکل سے نکل جائیں گے اور اچھی خبر لے لیں گے جن سے انشاءاللہ اُن کے بہت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دِنوں مالی حالات کو انشاءاللہ بہتر بنانے کا موقع ملے گا آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج وہ ہو جائے گا اور بڑی رکاوٹیں اب دور ہو سکیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ اب کم ہو سکے گا آپ کی گھریلو مالی صورتحال دونوں میں بہتری آ سکے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے سفر کی کوشش میں تھے اُن کو بہتری مل سکے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک نے چاہا تو آپ کو آج کسی طرف سے بڑی اچھی خبر آ رہی ہے آپ کو آج صبح سے اندازہ ہو جائے گا کہ آج کچھ ہی ہونے والا ہے اور ایسا ہی ہو گا انشاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے ایک بڑے کام کی رکاوٹ کو دور ہوتا ہوا دیکھیں گے اور جو تنگ کر رہا تھا انشاءاللہ اُس سے بھی نجات حاصل ہو گی، آج خوبصورت دن ہی شمار ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بار بار بندش بدنظری جیسے معاملات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات اور سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات پڑھ لیا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے کافی دِنوں سے پریشانی سر پر سوار کر رکھی ہے وہ دو غریبوں کو کھانا کھلائیں اُن کا مسئلہ حل ہو گا اور آج بھی چاروں قل پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پہلے اچھی طرح سوچ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں جلد بازی نے پہلے بھی مشکل میں ڈالا تھا اور اب بھی ڈال سکتی ہے۔ان دِنوں آپ کو استخارے کے بغیر بڑا کام ہر گز نہیں کرنا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، بہتری ملے گی اور وہ کام بھی ہو جائے گا جو کافی دِنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا اولاد کے حوالے سے سکون والی خبر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ڈپریشن پریشانی وغیرہ سے انشاءاللہ نجات ملے گی آپ اپنے معاملات کے بہت قریب کھڑے ہیں آج دوپہر کے بعد آپ کو بہتری کا اندازہ ہو جائے گا شام تک فائدہ بھی۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں اب جس قدر محنت کر سکتے ہیں کر لیں اچھا دن ہے انشاءاللہ توقع سے بڑھ کر فائدہ مل سکتا ہے،آج شرارتی لوگوں سے دور رہنے کا بھی مشورہ ہے۔

متعلقہ خبریں