اہم خبریں

میٹرک امتحانات،اوورسیز سینٹرز کے لیے امتحانات ملتوی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحانات 2026 کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے بیرونِ ملک قائم کچھ امتحانی مراکز کے پیپرز ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ہونے والے میٹرک امتحانات فی الحال مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ ان ممالک میں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ نے اوورسیز طلبہ کے لیے نیا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور کویت میں امتحانات کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا، جبکہ یو اے ای اور بحرین میں بھی فی الحال امتحانات روک دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دیگر تمام ممالک میں امتحانات اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کے لیے فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ کریں۔یہ نوٹس آفیشل پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔
طلبہ مزید تفصیلات کے لیے فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔​ www.fbise.edu.pk پر دستیاب ہیں۔​ہیلپ لائن: کسی بھی معلومات کے لیے فیڈرل بورڈ کے یو اے این نمبر 111032473 پر رابطہ کریں۔​: امتحانات ملتوی ہونے کا نوٹس آفیشل پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :موسم میں شدت، بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری، پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا

متعلقہ خبریں